iUsama.Com

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خارجہ پالیسی کامیابی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانا ہے، جو ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی تھی۔ انہوں نے اس معاہدے کو اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ان کے اہلکاروں نے پاکستان اور بھارت سے بات کی اور انہیں تجارت اور ملاقاتوں کا آغاز کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تجارت کو دشمنیوں کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لوگوں کی ذہانت اور ان کی شاندار اشیاء بنانے کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تجارت پر بات کی گئی ہے کیونکہ پاکستان امریکا سے تجارت کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف لگاتا ہے، جس سے دوسروں کے لیے کاروبار کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ تاہم، اب بھارت امریکا کے ساتھ ٹیرف سو فیصد کم کرنے پر تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *