
Boom Boom Tel Aviv: The satirical song that went viral around the world
بوم بوم تل ابیب: طنزیہ گانا جو دنیا بھر میں وائرل ہوگیا
ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایک طنزیہ گانا “بوم بوم تل ابیب” سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس گانے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر حملوں کی ویڈیوز اور دھماکوں کی آوازوں کو موسیقی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 20 جون کو یوٹیوب پر جاری ہونے والا یہ گانا چند گھنٹوں کے اندر ہی ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور تھریڈز پر وائرل ہوگیا۔
گانے میں تل ابیب کے نائٹ کلبز، سڑکوں اور ساحلوں پر میزائلوں کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ دھماکوں کی آوازیں گانے کی بیٹ کے ساتھ ملائی گئی ہیں، جو اسے مزید توجہ کا مرکز بناتی ہیں۔ گانے کے بول اسرائیل پر طنز کرتے ہیں اور “قانونِ انتقام” کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس طرح غزہ میں دھماکے ہوئے، اب وہی شور تل ابیب میں بھی گونج رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر تبصرے اور عوامی ردِ عمل
سوشل میڈیا پر اس گانے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، “جب غزہ پر بم برس رہے تھے تو اسرائیلی ہنس رہے تھے، اب ان کے نائٹ کلبوں پر میزائل گر رہے ہیں تو موسیقی کیوں نہ ہو؟ بوم بوم تل ابیب!”
یہ گانا ایران، لبنان، ترکیہ، پاکستان اور دیگر ممالک میں خاص طور پر ان لوگوں میں مقبول ہو رہا ہے جو اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ ہزاروں صارفین نے اس گانے پر مبنی میمز اور طنزیہ پوسٹس بھی شیئر کی ہیں۔ تاحال گانے کے خالقوں نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔