
Swiss citizen sets world record for staying buried in snow for 2 hours
برف میں دو گھنٹے! سوئس پاور لفٹر نے قائم کیا نیا عالمی ریکارڈ
سوئٹزرلینڈ کے پاور لفٹر ایلیاس مائیر نے شدید سرد موسم میں حیران کن کارنامہ انجام دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے برف میں صرف سوئمنگ شارٹس پہن کر 2 گھنٹے 7 سیکنڈ تک گزارے، جو کہ ایک ناقابلِ یقین اعزاز ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے علاقے اندرمٹ کے برف پوش پہاڑوں میں اپنے قریبی دوستوں، میڈیکل ٹیم اور ماہرین کی موجودگی میں انجام دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 2022 میں پولینڈ کے ویلیریان روما نووسکی کے پاس تھا، جنہوں نے 1 گھنٹہ 45 منٹ برف میں گزارا تھا۔ ایلیاس نے نہ صرف اسے توڑا بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ انسانی جسم کتنی مشکل صورتحال کو برداشت کر سکتا ہے۔
برف کا بستر اور ایلیاس کی حوصلہ افزائی
ایلیاس کو بیلچوں کی مدد سے مکمل طور پر برف میں دفن کیا گیا، یہاں تک کہ ان کا جسم ایک میٹر گہرے برفانی تودے میں چھپ گیا۔ صرف ان کا چہرہ نظر آ رہا تھا۔ اس دوران ان کی صحت اور جسمانی درجہ حرارت کی مسلسل نگرانی کی گئی تاکہ کوئی خطرناک صورتحال پیش نہ آئے۔
چیلنج کے دوران ایلیاس پرسکون انداز میں لیٹے رہے۔ بعد میں اپنے انسٹاگرام پیغام میں انہوں نے لکھا:
“برف نے مجھے دبا دیا، میرے کندھوں اور کہنیوں میں درد تھا، لیکن میرے دل میں صرف شکرگزاری تھی۔”
ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اگر واپسی ضروری نہ ہوتی، تو وہ اور زیادہ وقت برف میں گزار سکتے تھے۔
“ابھی بہت کچھ باقی ہے، میں مزید ریکارڈز کے لیے تیار ہوں!”
View this post on Instagram